تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
انٹرٹینمنٹ

مائی صوبھائی کے قتل کی خبر جھوٹی نکلی، معروف بلوچ لوک گلوکارہ کئی دہائیاں قبل انتقال کرچکی تھیں

ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں معروف بلوچ لوک گلوکارہ مائی صوبھائی کے فائرنگ سے قتل کی خبر غلط ثابت ہوگئی۔

مائی صوبھائی کے مبینہ قتل کی اطلاعات بدھ کے روز سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوئیں، جس کے بعد بعض ٹی وی چینلز، اخبارات اور دیگر نیوز پلیٹ فارمز نے بھی ان خبروں کو نشر اور شائع کیا۔ تاہم بعد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ مائی صوبھائی کے قتل سے متعلق اطلاعات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی ڈیرہ بگٹی کی وضاحت

ڈپٹی کمشنر جنوبی ڈیرہ بگٹی نے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر ہونے والی مائی صوبھائی کے مبینہ قتل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ واقعے اور اس کے مقام سے متعلق غلط اور گمراہ کن معلومات سامنے آئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض ٹی وی چینلز، اخبارات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مائی صوبھائی کے قتل کی خبریں نشر و شائع ہوئیں، تاہم ان میں بیان کردہ واقعے سے متعلق معلومات غیر مصدقہ اور حقائق کے منافی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حساس نوعیت کے واقعات سے متعلق غیر تصدیق شدہ اطلاعات کے پھیلاؤ سے عوام میں بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں، جبکہ علاقے کی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی منفی تاثر پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ حساس واقعات سے متعلق خبر نشر کرنے سے پہلے ضلع انتظامیہ اور پولیس کے مجاز حکام سے معلومات کی تصدیق کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت کا تقاضا ہے کہ کسی بھی واقعے کی رپورٹنگ میں تصدیق شدہ معلومات کو ترجیح دی جائے اور غیر مصدقہ خبروں کو آگے بڑھانے سے گریز کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی ڈیرہ بگٹی نے متعلقہ میڈیا اداروں سے یہ بھی درخواست کی کہ مائی صوبھائی کے مبینہ قتل سے متعلق نشر اور شائع کی گئی غلط معلومات کی مناسب تصحیح جاری کی جائے تاکہ عوام کے سامنے حقیقت واضح ہوسکے۔

مائی صوبھائی کے انتقال سے متعلق اہم وضاحت

مائی صوبھائی کے قتل کی خبروں کے بعد جنوبی ڈیرہ بگٹی کے رہائشی سعید بگٹی کا بیان بھی سامنے آیا، جس میں انہوں نے اس خبر کو جھوٹا قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سعید بگٹی نے کہا کہ مائی صوبھائی کو انتقال کیے ہوئے 40 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس طرح کی غلط خبر سے پوری بگٹی قوم کی کردار کشی کی جارہی ہے اور اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔

سعید بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا کہ غلط خبر پھیلانے کے معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔

یوں مائی صوبھائی کے مبینہ قتل کی خبر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد کی وضاحت کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ سوشل میڈیا اور بعض میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبر درست نہیں تھی۔