تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

سعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں

سعودی عرب وژن 2030 نوکریاں

پاکستان سے ہر سال لاکھوں افراد روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں، تاہم وہاں ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سفر سے قبل اہم قانونی، مالی اور حفاظتی ہدایات سے آگاہ ہوں تاکہ مستقبل میں کسی مشکل صورتحال سے بچا جاسکے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو اپنا اقامہ، یعنی رہائشی اجازت نامہ، ہر وقت اپنے پاس رکھنا چاہیے اور اس کی میعاد ختم ہونے سے قبل تجدید کرالینی چاہیے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ملازمت کے دوران کام کی جگہ پر حفاظتی اصولوں پر عمل کرنا اور ضروری حفاظتی سامان کا استعمال یقینی بنانا بھی انتہائی اہم ہے۔

پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ماہانہ تنخواہ کی رسیدیں اور بینک اسٹیٹمنٹس محفوظ رکھیں، جبکہ ملازمت کے اختتام پر ملنے والی گریجویٹی یا اختتامی سروس بینیفٹ کا بھی باقاعدہ حساب رکھیں۔ پاکستان رقم بھیجنے کے لیے صرف سرکاری اور محفوظ ذرائع استعمال کیے جائیں۔

بیورو آف امیگریشن کے مطابق ملازمت کے معاہدے کی ایک کاپی بھی اپنے پاس محفوظ رکھنا ضروری ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ملازمت کی شرائط اور حقوق سے متعلق ریکارڈ موجود ہو۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماہانہ آمدنی کا کچھ حصہ بطور ایمرجنسی فنڈ بچانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی عرب چھوڑنے والے پاکستانی شہریوں کو روانگی سے قبل تمام ضروری ایگزٹ کلیئرنس کے مراحل مکمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ ملک سے واپسی کے وقت کسی قانونی یا انتظامی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہدایت نامے میں سعودی عرب میں رہائش کے دوران مقامی قوانین اور معاشرتی اقدار کا احترام کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کو عوامی مقامات پر شائستہ اور مناسب لباس پہننے کے ساتھ مقدس مقامات اور اسلامی شعائر کا احترام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے پاکستانی شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے کا ہنگامی رابطہ نمبر اپنے پاس محفوظ رکھیں تاکہ کسی مشکل یا ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد حاصل کی جاسکے۔