تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
تعلیم

سندھ میں پرائمری ٹیچرز کی سینیارٹی لسٹ آن لائن کرنے کا فیصلہ

اسکولز کی چھٹیاں

محکمہ اسکولز نے کاغذی کارروائی کم کرنے اور اساتذہ کے ترقیاتی عمل کو ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں گریڈ 14 کے پرائمری ٹیچرز کی سینیارٹی لسٹ ویب سائٹ پر آن لائن اپ لوڈ کی جائے گی۔

محکمہ اسکولز نے سندھ کے تمام ڈویژنز کو سینیارٹی لسٹ 15 روز کے اندر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس حوالے سے کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 6 ڈویژنز کو باقاعدہ خط بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

محکمہ اسکولز کے مطابق سینیارٹی لسٹ آن لائن دستیاب ہونے کے بعد اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد کاغذی کارروائی کم کرنے کے ساتھ ترقیوں کے عمل میں شفافیت اور آسانی پیدا کرنا ہے۔

حکام نے پرائمری ٹیچرز کو گریڈ 16 میں ترقی دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جس کے تحت اہل اساتذہ کو گریڈ 16 میں ہائی اسکول ٹیچر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

ترقیوں کے عمل کے دوران اساتذہ کو اپنے اعتراضات بھی آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ موصول ہونے والے اعتراضات کے ازالے کا عمل بھی آن لائن مکمل کیا جائے گا۔

محکمہ اسکولز کے اس اقدام سے اساتذہ کو سینیارٹی، ترقی اور اعتراضات سے متعلق معاملات کے لیے غیر ضروری دفتری کارروائی اور کاغذی مراحل سے نجات ملنے کی توقع ہے۔