تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
کاروبار

پاکستان کی عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی، یو ایس ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کا اجرا شروع

یو ایس ڈالر بینچ مارک

خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے معاشی استحکام کی حکمتِ عملی کے تحت عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کرتے ہوئے یو ایس ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کا اجرا شروع کر دیا۔

پاکستان نے اپنے معاشی استحکام کی حکمتِ عملی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کے لیے ایک بڑا اقدام کیا ہے۔

وزارتِ خزانہ اور حکومتِ پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے یو ایس ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔

مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے طویل مدتی 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کے لیے ڈوئل ٹرانچ یورو بانڈ پیش کیا جا رہا ہے۔ بینچ مارک ڈوئل ٹرانچ یورو بانڈ اصل میں دو مختلف مدتوں کے ڈالر بانڈز کا اجرا ہے، جس کا مقصد عالمی سرمایہ کاروں سے فنڈز حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال، پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط

مشیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ یورو بانڈ کا یہ اجرا مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی سرمایہ مارکیٹ تک پاکستان کی رسائی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کامیابی حالیہ کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونے اور ملکی معاشی بنیادیں مضبوط ہونے کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ معاشی استحکام، مضبوط میکرو اکنامک اشاریوں اور حکومت کے پالیسی اقدامات کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان کی عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں دوبارہ واپسی ملک میں قائم معاشی اعتماد اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی عکاسی کرتی ہے۔ یورو بانڈ کا یہ کامیاب اجرا پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی نظام میں دوبارہ مؤثر انداز میں شامل ہونے کی سمت ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔