تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
کاروبار

پاکستانی کھجور کی عالمی منڈیوں تک رسائی، برآمدات میں اضافہ

پاکستانی کھجور

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل کے تعاون سے پاکستانی کھجور کی متنوع اقسام اور معیار کی بدولت عالمی منڈیوں میں برآمدی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کے تعاون سے ملکی کاروباری اور برآمدی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے جامع اقدامات جاری ہیں۔ ان اقدامات کی بدولت پاکستانی کھجور اپنی متنوع اقسام کے باعث عالمی مارکیٹ میں نمایاں برآمدی صلاحیت حاصل کر رہی ہے۔

عسیل، ڈھکی، بیگم جنگی، کُپرو اور مزواتی سمیت پاکستانی کھجور کی متعدد اقسام اپنی غذائیت اور بہترین ذائقے کی وجہ سے عالمی صارفین اور خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اضلاع میں کاشت ہونے والی کھجوریں پاکستان کی زرعی تنوع کا بہترین ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ، وزارت نے کریڈٹ وزیراعظم کو دے دیا

عالمی مارکیٹ میں پاکستانی کھجوروں کی بڑھتی ہوئی طلب، متنوع اقسام اور بہتر معیار برآمدات میں اضافے کے بہترین مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

معیاری پیداوار کی تیاری، جدید پیکیجنگ اور بہتر برآمدی نظام کے ذریعے پاکستانی کھجور کو عالمی منڈی میں دیگر ممالک کی پیداوار کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے حکومتی سطح پر مربوط اقدامات کی وجہ سے ملک میں کاروباری ماحول اور برآمدی شعبوں میں سہولت کاری کو تیزی سے فروغ مل رہا ہے۔

پاکستانی کھجور کی برآمدات میں ہونے والا یہ اضافہ نہ صرف دیہی معیشت کو مضبوط بنا رہا ہے بلکہ کسانوں کی آمدن میں بہتری اور ملک کے پورے زرعی شعبے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔