تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
کاروبار

سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں 2 سال کی توسیع

سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں

کراچی: سندھ کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن کی موجودہ مراعات میں مزید دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت غیر تجارتی الیکٹرک گاڑیوں کو 29 مئی 2028 تک مختلف سہولتیں حاصل رہیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی۔ کابینہ نے تجویز کی منظوری دیتے ہوئے مراعات کا دائرہ 30 مئی 2026 سے 29 مئی 2028 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

منظور شدہ پیکیج کے تحت غیر تجارتی الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے برقرار رہے گی، جبکہ ان گاڑیوں پر سالانہ موٹر وہیکل ٹیکس بھی 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے لیے 500 روپے کا ایک مرتبہ تاحیات موٹر وہیکل ٹیکس عائد ہوگا۔ اسی طرح 2 ہزار سی سی یا اس سے زائد کی الیکٹرک گاڑیوں پر 5 ہزار روپے لگژری ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق الیکٹرک گاڑی کی رجسٹریشن میں تاخیر کی صورت میں ایک ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا حکومت کی اہم حکمت عملی ہے۔ ان کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے ساتھ کاربن کے اخراج اور فضائی آلودگی میں بھی کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک موبیلٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیکس مراعات کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں اضافے کے ذریعے ماحول کو بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ہوا فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے نہ صرف ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ صوبے میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔