تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
کاروبار

ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

امریکا کی جانب سے ایران پر مزید سخت پابندیوں کے متوقع اعلان سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سرمایہ کاروں نے گزشتہ ہفتے قیمتوں میں ہونے والے نمایاں اضافے کے بعد منافع حاصل کرنے کو ترجیح دی۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 22 سینٹ کمی کے بعد 93.17 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جو 1.29 فیصد کمی بنتی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی ایک ڈالر 20 سینٹ کم ہوکر 85.86 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جس میں 1.38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ ہوا تھا۔ برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع حاصل کرنے سے قیمتوں پر دباؤ آیا۔