تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
کاروبار

پاکستان کی تاریخ کا پہلا نیشنل پورٹس ماسٹر پلان تیار، یکساں ٹیرف نافذ

پاکستان

پاکستان کے بندرگاہی نظام کو جدید اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، جس سے کلیئرنس کے وقت میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔

پاکستان کے بندرگاہی نظام میں جدید اصلاحات سے تجارت، شفافیت اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری کے لیے وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات فعال طریقے سے کام کر رہی ہے۔

بندرگاہی ترقی کے لیے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل پورٹس ماسٹر پلان تیار کر کے ایک جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

اسی حکمت عملی کے تحت تمام بندرگاہوں پر یکساں پورٹ ٹیرف نظام نافذ کیا گیا ہے، جس سے بندرگاہی سرگرمیوں میں مثبت مسابقت اور مکمل شفافیت کو فروغ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کھجور کی عالمی منڈیوں تک رسائی، برآمدات میں اضافہ

کراچی بندرگاہ پر جدید کارگو مینجمنٹ سسٹم متعارف کر کے گنجائش بڑھانے اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان سنگل ونڈو اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ کا موثر نظام نافذ کیا گیا ہے، جس کی بدولت کارگو کلیئرنس کا وقت جو پہلے 53 گھنٹے تھا، اب نمایاں طور پر کم ہو کر صرف 18 گھنٹے رہ گیا ہے۔

فیس لیس کسٹمز نظام کے ذریعے اسیسمنٹ افسران کو محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی بے ضابطگی کا امکان ختم ہو سکے۔

کسٹمز، بینکوں اور پورٹ آپریٹرز کو ایک ہی مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منسلک کر کے تجارتی عمل کو انتہائی تیز اور آسان بنایا جا رہا ہے۔

اس ڈیجیٹلائزیشن، جدید کسٹمز نظام اور بندرگاہی اصلاحات کے باعث کارگو ہینڈلنگ اور آپریشنل کارکردگی میں زبردست بہتری آئی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی پر مبنی یہ بندرگاہی نظام پاکستان کو عالمی تجارتی روابط، غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے نئے اور بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔