تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
کاروبار

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 19 ملین ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر بڑھ کر 17 ارب 11 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر کو شامل کرنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھ کر 22 ارب 52 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافے کو ملکی بیرونی کھاتے اور زرمبادلہ کی مجموعی پوزیشن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ذخائر میں بہتری سے درآمدی ادائیگیوں کی صلاحیت مضبوط ہوتی ہے، جبکہ بیرونی شعبے پر موجود دباؤ کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں پائیدار بہتری کے لیے برآمدات میں اضافہ، ترسیلات زر میں مسلسل نمو اور بیرونی سرمایہ کاری کا تسلسل اہم ہے۔ موجودہ ذخائر کی سطح ملکی معیشت اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں مرکزی بینک کے ساتھ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر بھی شامل ہوتے ہیں۔