تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
تعلیم

پنجاب میں طلبہ کیلئے الیکٹرک بائیک اسکیم، ڈاؤن پیمنٹ ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا تمام خواتین کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ طلبہ کے لیے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکٹرک بائیک اسکیم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اسکیم کا دائرہ کار طلبہ کے علاوہ سرکاری ملازمین، عام شہریوں اور ڈیلیوری بوائز تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب ای بائیک پر عائد انٹرسٹ اور انشورنس کی رقم خود ادا کرے گی۔ طلبہ کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔

طلبہ کو الیکٹرک بائیک چلانے کے حوالے سے دو روزہ مفت تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ محفوظ طریقے سے موٹر سائیکل استعمال کرسکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 6 ہفتوں کے اندر بائیکس فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

مریم نواز نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم بھی دیا ہے تاکہ طلبہ اور دیگر اہل افراد اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دے سکیں۔

نئی سہولت کے تحت ڈاؤن پیمنٹ ختم کرنے اور ماہانہ آسان اقساط مقرر کرنے سے طلبہ کے لیے الیکٹرک بائیک کا حصول مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔