تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
دنیا

نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ سو سے تجاوز کر گئی

نیپال اور چین

نیپال اور چین کے سرحدی علاقوں میں ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں گلیشیر پھٹنے سے آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بارہ سو سے تجاوز کر گئی۔

نیپال اور چین کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں ہولناک سیلاب اور مٹی کے بڑے تودے گرنے کے باعث پیدا ہونے والی تباہی کے بعد ہنگامی امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

نیپال کے علاقے لانگ ٹانگ لیرونگ کی بلند چوٹی کے قریب گلیشیر ٹوٹنے سے آنے والے اس ریلے نے گاؤں کے گاؤں، سڑکیں، پل اور ہائیڈرو پاور پروجیکٹس مکمل طور پر بہا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملوں نے امریکی بحریہ کی سپلائی چین توڑ دی، مشرق وسطیٰ میں موجود جنگی جہاز شدید مشکلات کا شکار

سرکاری حکام اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک نیپال اور تبت دونوں اطراف سے ایک ہزار 280 سے زائد افراد کی نعشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جبکہ 5 ہزار 600 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جن میں 550 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

نیپال کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ اکیلے نیپال کی حدود سے ایک ہزار 252 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، اور چین کے ساتھ سرحدی علاقے رسووا کی سرنگوں اور پاور ہاؤسز میں اب بھی سینکڑوں ورکرز کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب چین کے علاقے تبت میں 21 افراد کی ہلاکت اور 541 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔