تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
دنیا

جے ڈی وینس کا ایران میں شادی کی تقریب پر امریکی میزائل حملے کی ذمہ داری لینے سے انکار

شادی کی تقریب

امریکی نائب صدر نے ایران کے ساتھ جاری 6 ماہ کی جنگ کو باقاعدہ جنگ ماننے سے انکار کر دیا، جبکہ سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 4 شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری سے بھی گریز کیا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایران کے ساتھ 6 ماہ سے جاری شدید تنازع کو جنگ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی آمنے سامنے کی فائرنگ نہیں ہو رہی، اس لیے وہ اسے باقاعدہ جنگ نہیں کہیں گے۔

وینس نے کہا کہ فروری میں امریکی و اسرائیلی کارروائی کے آغاز کے بعد صرف 6 ہفتے تک ہی بڑی عسکری جھڑپیں ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں شادی کی تقریب پر امریکی میزائل حملہ، بچی سمیت 5 شہری شہید

جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ کشیدگی کب ختم ہو گی تو انہوں نے کہا کہ جب تک ایرانی فورسز تجارتی بحری جہازوں پر حملے نہیں روکتیں، اس وقت تک امریکی انتظامیہ تہران کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کرے گی۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیریک میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے میڈیا رپورٹس پر شک کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکا کبھی عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس واقعے کی تحقیقات کررہا ہے کہ آخر شادی کے گھر میں حقیقت میں کیا ہوا۔ جنگ میں غلطیاں ہوسکتی ہیں مگر ان سے سبق سیکھا جاتا ہے۔