تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
دنیا

ایران کے کویت اور امارات میں قائم امریکی اڈوں پر میزائل حملے، سیٹلائٹ سسٹمز، ہینگرز اور ریڈارز تباہ کرنے کا دعویٰ

کویت اور

ایرانی فوج نے کویت اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کر کے سیٹلائٹ سسٹمز، ہینگرز اور ریڈارز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوج نے صبح سویرے کویت اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی عسکری تنصیبات کو ڈرونز اور کروز و بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم پر جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی آپریشن صاعقہ کے 31 ویں مرحلے کے تحت انجام دی گئی ہے۔

ایرانی فوج کے مطابق کویت میں واقع احمد الجابر ایئر بیس کو ہدف بنایا گیا، جہاں قائم سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹمز، اسلحہ و سامان کے گوداموں اور جنگی طیاروں کے ہینگرز پر انتہائی مہلک اور درست نشانہ باندھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، آسٹریلوی نائب وزیر اعظم

بیان میں واضح کیا گیا کہ احمد الجابر ایئر بیس مغرب ایشیا میں امریکی فوج کی لاجسٹک، فضائی اور جاسوسی کی کارروائیوں میں بنیادی مرکزی کردار ادا کرتی ہے، جس پر کیے گئے ان حملوں سے ہینگرز اور ابلاغی سسٹمز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسی آپریشن کے دوران ایرانی افواج نے متحدہ عرب امارات کی المنہاد ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا، جہاں بیرونی افواج کے دستوں کی تعیناتی کے مقامات اور ریڈار سسٹمز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایرانی فوج نے المنہاد بیس کو غیر ملکی افواج کی نقل و حرکت اور ایئر ٹرانسپورٹ کے لیے انتہائی اہم مرکز قرار دیا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے ان حملوں کو اپنے مسلح افواج کے جوانوں اور معصوم شہریوں پر ہونے والے حملوں کا قصاص اور انتقام قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے امریکہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی فورسز نے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تو اس کا جواب مزید شدید اور تباہ کن دیا جائے گا، اور یہ جواب حتمی فتح اور امریکی فورسز کی مکمل سرکوبی تک بلا تعطل جاری رہے گا۔