تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
دنیا

ایرانی فضائی دفاعی نظام میں مصنوعی ذہانت شامل، اے آئی سے اہداف کی شناخت کا عمل تیز

فضائی دفاعی نظام

ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی جدید ٹیکنالوجی کو شامل کرنا شروع کر دیا۔

ایران کے سینیئر ملٹری کمانڈر جنرل علی حدادی نے بتایا کہ ایران نے اپنے مجموعی فضائی دفاعی نظام میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی ٹیکنالوجی کی شمولیت کا پروسیس باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جدید قدم کا مقصد ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور فضائی حدوں میں آنے والے کسی بھی خطرے کا بروقت اور تیز ترین جواب دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا اردن، بحرین اور عراق میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، درجنوں امریکی اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ

جنرل علی حدادی کے مطابق ایئر ڈیفنس میں مصنوعی ذہانت کی شمولیت سے دشمن کے اہداف کی نشاندہی، ان کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور فوری جوابی کارروائی کا عمل پہلے کے مقابلے میں نہ صرف تیز تر ہو جائے گا بلکہ اس کی دقت اور درستگی میں بھی زبردست اضافہ ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے الگورتھم انتہائی کم وقت میں دشمن کے آنے والے میزائلوں، ڈرونز یا جنگی طیاروں کا پتہ چلا کر دفاعی نظام کو الرٹ کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس جدید اقدام کے تحت ایران کے فضائی دفاع کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے پورے نظام کو ازسرنو مزید مؤثر اور طاقتور بنایا جائے گا۔

جنرل علی حدادی نے واضح کیا کہ فضائی دفاعی نظام کی اپ گریڈیشن سے ملکی سرحدوں کو ہر قسم کے فضائی خطرات سے محفوظ بنانے میں مدد ملے گی اور ایران اپنے دفاعی نظام کو دنیا کی جدید ترین تکنیکی ضروریات کے مطابق ڈھال رہا ہے۔