تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
دنیا

امریکہ کاغذ کا شیر ہے، ہماری توقع سے زیادہ کمزور نکلا، ایرانی پاسداران انقلاب

امریکہ

پاسداران انقلاب کے سربراہ کے سینئر مشیر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے مفادات کے تحت عقل مندانہ فیصلہ کرے تو وہ تہران کے ساتھ نئی جنگ کا خطرہ بلکل نہیں مول لے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے ایک انٹرویو کے دوران امریکی عسکری طاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے عقل مندی سے کام لے تو وہ ایران کے خلاف نئی جنگ چھیڑنے کا خطرہ کبھی نہیں اٹھائے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت تہران میں موجود اکثریت کمانڈرز جارحانہ عسکری حکمت عملی کے حامی ہیں، جو کہ عملی طور پر انتہائی مؤثر اور قابل عمل ہے۔

محمد رضا نقدی کا کہنا تھا کہ جنگ کا رکنا واشنگٹن کی عدم صلاحیت، اس کے بھاری نقصانات اور اس پر ہونے والے پے در پے حملوں کا نتیجہ ہے۔

ایران کی فوری ترجیح کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ تہران کی ترجیح نہ تو جنگ ہے اور نہ ہی مذاکرات، بلکہ اصل مقصد ایسی دفاعی صلاحیت حاصل کرنا ہے، جو دشمن کو حملے سے روکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر پابندیوں کا مقصد تہران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، امریکی وزیر خزانہ

انہوں نے مزید کہا کہ تہران کو اپنی فتح پر پورا یقین تھا، مگر اتنی آسان کامیابی کی توقع نہیں تھی۔ اگر ایران کے گرد کنکریٹ کی دیوائلیں بھی کھڑی کر دی جائیں، تب بھی ایرانی قوم مضبوطی سے ڈٹی رہے گی۔

ایرانی کمانڈر نے دفاعی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران کا سب سے بڑا فائدہ تمام ہتھیاروں کی مقامی سطح پر تیاری ہے۔ ایران کی عسکری تنصیبات کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ محفوظ مقامات اور زیر زمین منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے پیداوار جاری ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے سامنے دشمن کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے امریکی فوج کو کھوکھلا اور کاغذ کا شیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابنائے ہرمز سے ایک ہزار کلومیٹر دور رہنے پر مجبور ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ٹرمپ اپنے ذاتی اور اپنی کمپنیوں کے معاشی مفادات کے لیے جنگ کے فیصلے کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غیر متوازن جنگ کا مطلب وال اسٹریٹ اور مین ہیٹن تک اثرات کا پہنچنا ہے۔ پاسداران انقلاب اور ایرانی حکومت کے تعلقات کو انتہائی مضبوط قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے تہران پر حملہ کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔