تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
دنیا

ایران پر پابندیوں کا مقصد تہران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، امریکی وزیر خزانہ

ایران

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی سخت معاشی پابندیوں کے باعث ایران شدید مالی نقصان کا شکار ہے، تہران کو مذاکرات پر آمادہ کرنا ان اقدامات کا بنیادی مقصد ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے جی 20 اجلاس کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کے خلاف عائد کی جانے والی امریکی پابندیاں اپنے اہداف حاصل کر رہی ہیں اور اس سے ایران کو شدید معاشی نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ آبنائے ہرمز کو اپنا علاقہ بنانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ترجمان ایرانی فوج

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران اس وقت جس قسم کی عسکری کارروائیوں اور سخت ردعمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ دراصل اس پر پڑنے والے شدید معاشی دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر اقتصادی اور مالیاتی پابندیاں برقرار رکھنے کا بنیادی مقصد تہران پر اتنا دباؤ بنانا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے آمادہ ہو جائے۔