تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

والد کے شناختی کارڈ پر بچوں کا ’ب فارم‘ بن سکتا ہے؟ نادرا نے وضاحت کردی

نادرا ب فارم

نادرا حکام نے واضح کیا ہے کہ بچوں کا ’ب فارم‘ بنوانے کے لیے والدین کے شناختی کارڈ سے متعلق مخصوص شرائط پوری کرنا ضروری ہیں، تاہم صرف والد کے شناختی کارڈ کی موجودگی کی صورت میں بھی بعض حالات میں مسئلہ پیش نہیں آتا۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے ایک شہری نے سوال کیا کہ اگر والدہ کا شناختی کارڈ موجود نہ ہو تو کیا والد کے شناختی کارڈ پر بچوں کا ’ب فارم‘ بنوایا جا سکتا ہے؟

اس پر نادرا حکام نے وضاحت کی کہ اگر والدہ کا شناختی کارڈ بنا ہی نہیں تو یہ لازمی طور پر رکاوٹ نہیں، کیونکہ شناخت کی تصدیق دیگر طریقہ کار، بشمول بائیومیٹرک تصدیق، کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

تاہم نادرا حکام کے مطابق اگر والدہ کا شناختی کارڈ اس لیے موجود نہیں کہ ان کا ریکارڈ ہی درج نہیں ہوا، تو صورتحال مختلف ہوسکتی ہے۔ ایسی صورت میں امکان ہے کہ والدین کی شادی کا اندراج بھی نہ ہوا ہو اور خاندان نمبر بھی جاری نہ کیا گیا ہو، جس کے باعث بچے کا ’ب فارم‘ بنوانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بچوں کا ’ب فارم‘ بنوانے میں آسانی کے لیے والد اور والدہ دونوں کا شناختی ریکارڈ مکمل اور درست ہونا ضروری ہے۔