تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

پاکستان، آذربائیجان کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کیلئے اقدامات جاری، پاکستانی سفیر

باکو/اسلام آباد :آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) کے تحت متعدد اشیاء پر ٹیرف رعایتیں فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ترجیحی تجارتی معاہدے کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے (TTA) نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ تجارت کو مزید مؤثر اور بروقت بنانے کیلئے کسٹمز قوانین و ضوابط کو ہم آہنگ کرنے اور کمرشل بینکوں کے درمیان تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

قاسم محی الدین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کے مقابلے میں دوطرفہ تجارت کا حجم ابھی مطلوبہ سطح تک نہیں پہنچا، تاہم دونوں ممالک کے کاروباری شعبوں کو مزید قریب لانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ دونوں اہم معاہدوں پر عملدرآمد کے بعد باکو سمیت پاکستان کے مختلف تجارتی مراکز میں کاروباری برادری کے درمیان بی ٹو بی روابط میں تیزی آئی ہے۔ پاکستان کے معروف چیمبرز آف کامرس اور کاروباری تنظیموں کے وفود بھی باقاعدگی سے باکو کا دورہ کر رہے ہیں اور اپنے آذربائیجانی ہم منصبوں سے ملاقاتوں کے ذریعے کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسی طرح آذربائیجان کے ممتاز تاجر بھی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو ٹھوس کاروباری مواقع تلاش کرنے اور پائیدار تجارتی شراکت داریاں قائم کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کا فروغ دونوں ممالک کی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسی لیے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاسوں میں بھی اس معاملے کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔

قاسم محی الدین نے زور دیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کا مشترکہ مقصد مضبوط سیاسی تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹھوس، قابلِ عمل اور پائیدار اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔