تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

پنجاب میں اگست کے دوران 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری

ڈرائیونگ لائسنس

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ اگست کے دوران 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف اقسام کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق اگست میں 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسی عرصے کے دوران 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار سے زائد شہریوں نے گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ حاصل کیے، جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا، جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ باقاعدہ ڈرائیونگ تربیت حاصل کرنے کے بعد ہی گاڑی چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے شہریوں کو ڈرائیونگ قوانین پر عمل کرنے اور ضروری تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔