تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

اپنا گھر پروگرام: ہاؤسنگ فنانس میں 117 فیصد نمایاں اضافہ

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام

وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت شہریوں کو سستے گھروں کی تعمیر کے لیے فراہم کیے جانے والے ہاؤسنگ فنانس میں نمایاں تیزی آگئی ہے، جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران قرضوں کی منظوری میں 117 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرام کے تحت اب تک 313 ارب روپے سے زائد مالیت کے ہاؤسنگ قرضے منظور کیے جا چکے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق جون 2026 سے اب تک 53 ہزار 100 سے زائد ہاؤسنگ فنانس درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق منظور شدہ قرضوں کی مجموعی مالیت 313 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ان میں سے 45 ارب روپے سے زائد کی رقم درخواست گزاروں کو جاری بھی کی جا چکی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہاؤسنگ قرضوں کی تقسیم کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ عرصے کے دوران قرضوں کی تقسیم میں 120 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی کا سامنا ہے۔ آبادی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر سال تقریباً 4 لاکھ نئے گھروں کی تعمیر ضروری ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اپنا گھر پروگرام کے ذریعے ہاؤسنگ فنانسنگ میں اضافے سے شہریوں کے لیے اپنے گھر کی تعمیر آسان بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ اس کے مثبت اثرات تعمیراتی شعبے پر بھی پڑیں گے۔

حکام کے مطابق گھروں کی تعمیر میں اضافے سے سیمنٹ، اسٹیل اور دیگر متعلقہ صنعتوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اس کے نتیجے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافے کی توقع ہے۔