تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی سرکاری گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت خراب انجن اور دھواں پھیلانے والی سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو بند کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صوبے میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے کسانوں کو جدید زرعی مشینری فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں فصلوں کی کٹائی سے قبل کسانوں کو 10 ہزار سپر سیڈرز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ 150 کمبائن ہارویسٹرز، 13 ٹرانسپلانٹرز اور 500 رائس اسٹرا شیڈرز بھی کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت اب تک 9 ہزار سپر سیڈرز کسانوں کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔ حکام نے فصلوں کی باقیات جلانے، آلودگی پھیلانے والے کارخانوں اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا۔

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے کھلے مقامات پر کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک جلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ویسٹ برننگ میں ملوث ’ستھرا پنجاب‘ کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کی نگرانی کے لیے سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جائے گی۔

دوسری جانب شہروں کے مختلف علاقوں میں بھی ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باربی کیو اور فوڈ اسٹریٹس میں ماحولیاتی ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں خصوصی ٹیمیں مسلسل نگرانی کریں گی، جبکہ ماحولیاتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ریستورانوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کیا جا سکے گا۔