تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

بحری، فضائی اور سائبر دفاع، ملٹی ڈومین مشق سی اسپارک 2026 کا آغاز

سی اسپارک 2026

پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور اپ گریڈیشن کا جائزہ لینے کے لیے کراچی میں تمام عسکری شعبوں کی شمولیت کے ساتھ اہم ترین بحری مشقوں ‘سی اسپارک 2026’ کا آغاز ہو گیا۔

پاکستان نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کی بڑی بحری مشقیں سی اسپارک 2026 باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہیں۔

نیول چیف نے مشقوں کی افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی، جس میں پاکستان کی مسلح افواج کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ان مشقوں کا بنیادی مقصد روایتی اور ابھرتے ہوئے نئے سمندری خطرات کے خلاف پاک بحریہ کی عسکری صلاحیتوں کو جانچنا اور انہیں مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال، پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط

سی اسپارک 2026 میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز، آبدوزیں، طیارے، ڈرون سسٹمز، میرینز، اسپیشل فورسز کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے دستے بھی مکمل طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کی شروعات سے قبل نیول چیف نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس کا دورہ کیا اور جاری آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہِ پاک بحریہ نے زور دیا کہ بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال ہم سے ہر وقت غیر معمولی جنگی تیاری، تمام عسکری شعبوں میں بہتر باہمی رابطے اور ہر میدان میں مؤثر کارروائی کا تقاضا کرتی ہے۔

مشقیں سی اسپارک 2026 کا خاص فوکس سمندری، فضائی، زمینی، سائبر اور اسپیس صلاحیتوں کو یکجا کر کے مشترکہ آپریشنز کی مشق کرنا ہے، تاکہ معلومات اور جنگی میدان دونوں سطحوں پر دشمن پر واضح اور فیصلہ کن برتری حاصل کی جا سکے۔