تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے علاج اور اسپتال منتقلی کا معاملہ، دوسری توہینِ عدالت کی درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجے اور ملاقاتوں سے روکنے کے خلاف عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ میں دوسری توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

بانی پاکستان تحریک انصاف کے علاج معالجے، اسپتال منتقلی اور ملاقاتوں سے محروم رکھے جانے کے معاملے پر ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دوسری توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی اور نہ ہی انہیں ان کے بیٹوں سے فون کالز کے ذریعے بات کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عدالت کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات سمیت تمام سہولیات دینے کا حکم

توہینِ عدالت کی اس درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 18 اگست 2026 کے واضح عدالتی حکم پر انتظامیہ کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

درخواست کے مطابق بانِی پی ٹی آئی کے اہل خانہ بالخصوص ڈاکٹر عظمیٰ خان، علیمہ خان اور قاسم زمان کو ان سے ملنے سے روکا گیا ہے جو کہ عدالتی احکامات کی صریح ورزی ہے۔

اس توہینِ عدالت کی درخواست کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی جمع کرائی گئی ہیں، جن کے لیے دو متفرق درخواستیں بھی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔

بانِی پی ٹی آئی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کی جانے والی ان درخواستوں میں کیس سے متعلق مزید ثبوت اور اہم دستاویزات کو عدالت کے ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔