تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

لاہور کے داخلی راستوں پر کمرشل گاڑیوں کی چیکنگ سخت، متعدد ڈرائیورز کے خلاف کارروائی

کراچی اسپیڈ لمٹ شاہراہ فیصل

لاہور: حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے شہر کے داخلی راستوں پر کمرشل اور بھاری گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کی جارہی ہے، جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر اور بغیر لائسنس چلنے والی کمرشل گاڑیوں کا لاہور میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بغیر ترپال مٹی اور ریت لے جانے والی 108 ٹرالیاں پکڑی گئی ہیں۔ ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا مقصد سڑکوں پر مٹی اور ریت گرنے سے پیدا ہونے والے حادثات اور دیگر ٹریفک مسائل کی روک تھام ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی 210 بڑی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو سڑکوں پر چلانے سے نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بغیر لائسنس ہیوی مشینری چلانے والے 16 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقے سے چلنے والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

حکام کے مطابق داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کا مقصد گاڑیوں کی فٹنس، ڈرائیورز کے لائسنس اور حفاظتی اقدامات کی جانچ کرکے حادثات کے امکانات کو کم کرنا اور شہریوں کے لیے محفوظ سفری ماحول یقینی بنانا ہے۔