تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

پنجاب میں 2 نئی پنشن اسکیمیں متعارف کرانے کا فیصلہ، ڈھائی ارب روپے قرض لیا جائے گا

پنشنرز

لاہور: پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پنشن اصلاحات کی منظوری دیتے ہوئے دو نئی پنشن اسکیمیں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جن کے لیے حکومت پنجاب سے ڈھائی ارب روپے کا قرض حاصل کیا جائے گا۔

پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے اہم اجلاس میں ملازمین اور صنعت کاروں سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کارپوریشن کی غیر فعال پراپرٹی کی نیلامی کے شیڈول کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران کارپوریشن کے ملازمین کے لیے پنشن نظام میں اصلاحات کی منظوری دی گئی، جس کے تحت دو نئی پنشن اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔ ان اسکیموں کو عملی شکل دینے اور مطلوبہ مالی وسائل کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب سے ڈھائی ارب روپے کا قرض لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ ’سندر ٹو‘ کے منسوخ شدہ پلاٹوں کے الاٹیز کے لیے بھی خصوصی ریلیف پیکیج منظور کیا گیا۔ پیکیج کے تحت الاٹیز کو اپنے کل بقایا جات کی ادائیگی کی صورت میں 20 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔

ریلیف پیکیج سے فائدہ اٹھانے والے الاٹی کے لیے فیکٹری کی تعمیر چھ ماہ کے اندر مکمل کرنا لازمی ہوگا، جبکہ متعلقہ صنعت میں دو سال کے اندر باقاعدہ پیداوار شروع کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صنعتی پلاٹوں کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا اور ان مقامات پر صنعتی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے تاکہ روزگار اور کاروباری مواقع میں اضافہ ہوسکے۔

اجلاس کے اختتام پر بورڈ نے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق کردی، جبکہ مختلف زیر التوا انتظامی امور کی بھی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔