تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

لاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی، تربیت یافتہ عملے نے بروقت کارروائی سے قابو پالیا

لاہور جنرل اسپتال

لاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جس پر عملے نے فوری قابو پا کر تمام 70 مریضوں اور لواحقین کو باحفاظت باہر نکال لیا۔

لاہور کے جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب الیکٹرک وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کی وجہ سے گائنی وارڈ کے اندر شدید دھواں بھر گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال کے تربیت یافتہ عملے نے فوری طور پر پیش قدمی کرتے ہوئے حاملہ خواتین اور بچوں سمیت تمام 70 افراد اور مریضوں کو عمارت سے باحفاظت باہر نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں : پمز اسپتال کا نظام گلا سڑا ہے، اصلاحات کے بغیر حالات نہیں بدل سکتے، مصطفیٰ کمال

آتشزدگی کے اس واقعے میں دھواں بھرنے کی وجہ سے ایک سیکیورٹی گارڈ کی حالت خراب ہو گئی، جسے فوری طور پر اسی اسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے اور انتظامیہ کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ الحمدللہ عملے کو دی جانے والی فائر فائٹنگ تربیت انتہائی مؤثر ثابت ہوئی اور عملے نے کسی بیرونی امداد یا فائر بریگیڈ کے بغیر اپنے طور پر آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے چند منٹوں میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاہور جنرل اسپتال میں لگنے والی آگ پر عملے نے فوراً قابو پا لیا تھا اور تمام مریض محفوظ ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر تمام محکمے فوری کام کرتے ہیں اور اس وقت راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو بھی وزیراعلیٰ مریم نواز خود مانیٹر کر رہی ہیں، جہاں ریسکیو اور واسا کا عملہ سڑکوں پر موجود ہے۔