تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ہی امریکہ اور ایران کیلئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی اور خطے میں امن کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بشکیک میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں پاکستان کا امریکا اور ایران سے مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کا مطالبہ

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی سب سے زیادہ ناگزیر اور مؤثر راستے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مخلصانہ اور کامل عملدرآمد ہی دونوں ممالک کے لیے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مابین پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تمام اہم معاملات پر مسلسل رابطے میں رہنے کی اہمیت کا اعادہ بھی کیا گیا۔