تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

آزاد کشمیر کے ضلع پلندری میں انتشاری سیاست کے خلاف عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں فسادی جتھے کی انتشار پسند سیاست اور معمولات زندگی متاثر کرنے کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر امن کے حق میں مظاہرہ کیا۔

آزاد کشمیر کے ضلع پلندری میں فسادی جتھے کی جانب سے کی جانے والی انتشار پسند سیاست کے خلاف شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

گزشتہ چند ماہ سے اس فسادی جتھے کی جانب سے پیدا کیئے جانے والے انتشار کے باعث پونچھ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں، جس پر مقامی شہریوں میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں آج سے مرحلہ وار انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کا آغاز ہوگا

اسی صورتحال کے پیش نظر پلندری کے شہریوں نے اکٹھے ہو کر انتشار پسند عناصر کے خلاف زوردار احتجاجی مظاہرہ کیا، شدید نعرے بازی کی اور علاقے میں قیام امن کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس جتھے کی تخریبی سرگرمیوں اور انتشار کی وجہ سے نہ صرف عام شہریوں کے روزمرہ کے کام کاج بری طرح متاثر ہوئے ہیں بلکہ اس سے تحریک آزادی کشمیر کے مقدس مقصد کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

مظاہرے میں شریک شہریوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی انتشار پسند سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے امن کو برباد نہیں ہونے دیں گے۔

مظاہرین نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور آزاد کشمیر کی تعمیر، ترقی اور استقکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔