تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، پروف آف لائف سرٹیفکیٹ مفت جاری کرنے کا اعلان

بیک وقت پنشن اور تنخواہ

اسلام آباد: پنشنرز کے لیے بڑی سہولت کا اعلان سامنے آگیا ہے، جس کے تحت بزرگ پنشنرز کو پروف آف لائف یعنی تصدیقِ حیات کا سرٹیفکیٹ اب مفت فراہم کیا جائے گا۔

نادرا نے پنشن کے اہل ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سہولت کا مقصد بزرگ پنشنرز کے لیے تصدیقِ حیات کے عمل کو آسان بنانا اور انہیں غیر ضروری اخراجات اور دفاتر کے چکروں سے بچانا ہے۔

نادرا کے مطابق اہل پنشنرز اب نادرا دفتر جائے بغیر پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپنی تصدیقِ حیات کراسکیں گے۔

وہ پنشنرز جو خود موبائل ایپ استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، ان کے خاندان کا کوئی فرد بھی مقررہ شناختی تصدیق کے عمل کے بعد یہ سہولت حاصل کرسکے گا۔

اس اقدام سے ان بزرگ افراد کو خاص طور پر فائدہ ہوگا جنہیں جسمانی کمزوری یا دیگر وجوہات کے باعث نادرا دفاتر تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ ملک بھر میں 5 ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز سے بھی مفت حاصل کیا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ 988 سے زائد نادرا مراکز پر بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

ملک بھر میں 500 سے زائد یونین کونسلز سے بھی پنشنرز مفت پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

نادرا نے بزرگ، صاحبِ فراش اور کم نقل و حرکت والے افراد کے لیے موبائل سروسز کی سہولت بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موبائل سروسز کے ذریعے ایسے افراد کو تصدیقِ حیات کے لیے گھروں سے باہر جانے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔

نئی سہولت کے بعد پنشنرز کے لیے پروف آف لائف کی تصدیق کا عمل نہ صرف مفت ہوگا بلکہ مختلف ذرائع کے ذریعے گھر بیٹھے یا قریبی مراکز سے بھی مکمل کیا جاسکے گا۔

نادرا کے اس اقدام سے بزرگ پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کو تصدیقِ حیات کے عمل میں سہولت ملنے کی توقع ہے۔