تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
دنیا

ایران سے نمٹنے کے لیے امریکا کے پاس کئی راستے ہیں؛ جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران سے نمٹنے کے لیے امریکا کے پاس متعدد ذرائع موجود ہیں، جن میں فوجی اور معاشی اقدامات بھی شامل ہیں۔

جے ڈی وینس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی موجودگی کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران عالمی تجارتی راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے روزانہ 70 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل کی ترسیل جاری ہے۔

ان کے مطابق امریکا خطے میں توانائی کے بحران کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران کی تیل اور گیس کی تجارت کو محدود کرنے کی کوششوں کی قیمت تہران سے وصول کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت شدید دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران کے معاشی حساب کا وقت آچکا ہے۔

ان کے مطابق واشنگٹن ایران کو مالی معاونت فراہم کرنے والے تمام راستے بند کرنے کی کوشش کرے گا۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی حکومت کی مالی لائف لائنز کاٹنا امریکی حکمت عملی کا اہم مقصد ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ معاشی تعاون کرنے والے ممالک بھی امریکی اقدامات کی زد میں آسکتے ہیں۔