تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
دنیا

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں گھر پر فضائی حملہ، متعدد علاقوں میں گولہ باری

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں گھر پر فضائی حملہ

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے نبطیہ الفوقا گاؤں کے رہائشی علاقے الدیر میں ایک گھر کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ متاثرہ گھر کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے نبطیہ کے علاقے میں علی طاہر کی پہاڑیوں اور دحا کفَر رمان سے متصل پہاڑی علاقوں کو بھی توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے بنت جبیل کے علاقے میں واقع قصبے حداثہ میں متعدد عمارتوں کو بھی مسمار کردیا ہے۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور سرحدی علاقوں میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔