تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

یومِ دفاع و شہداء پر شوبز شخصیات کا قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا پیغام

شوبز شخصیات

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یومِ دفاع و شہداء کے تاریخی اور پروقار موقع پر جہاں پورا ملک اپنے سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اور شہداء کی لازوال شجاعت کو سلام پیش کر رہا ہے، وہی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور اتحاد کے جذبے سے سرشار نظر آئیں۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور اداکاروں، ہدایت کاروں اور فنکاروں نے اس خاص دن کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں، جن میں ملکی ترقی، سلامتی، استحکام اور باہمی اتحاد پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ستمبر 1965 کی جنگ کا تیسرا روز، پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں 500 بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لیئے گئے

شوبز شخصیات نے اپنے پیغامات میں کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ ہر مشکل، امتحان اور چیلنج کا مقابلہ بے مثال حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ کیا ہے اور آج بھی قوم روشن مستقبل کی جانب کامیابی سے گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سچے پاکستانی کا یہ غیر متزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور کامیابی کو ہی اپنی ذاتی منزل اور ترقی تصور کرتا ہے۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے جس طرح ملک کا دفاع کیا ہے وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

معروف اداکاروں اور ہدایت کاروں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی سالمیت اور آزادی کے خلاف کی جانے والی کسی بھی بیرونی یا اندرونی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع کا یہ تاریخ ساز دن اصل میں قومی یکجہتی کی تجدید کرنے اور مادرِ وطن پر اپنی جانیں نثار کرنے والے عظِيم سپوتوں کی قربانیوں کو یاد کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔