تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
دنیا

عرب ممالک امریکی افواج کو فوری نکالیں ورنہ تباہ کن جواب کے لیے تیار رہیں، پاسداران انقلاب

عرب ممالک

پاسداران انقلاب نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے امریکی افواج کو فوراً نکال دیں ورنہ شدید عسکری ردعمل کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

ایران کی پاسداران انقلاب کے پولیٹیکل ڈپٹی جنرل یداللہ جوانی نے خطے کے عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے ایک انتہائی سخت بیان جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا امریکہ ایران کشیدگی پر تشویش کا اظہار، امن کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں، دفتر خارجہ

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عرب ممالک کے لیے اب یہی بہتر ہے کہ وہ اپنے ممالک سے امریکی فورسز کو نکال باہر کریں اور اپنی تمام عسکری بیسز کا کنٹرول خود سنبھال لیں۔

جنرل یداللہ جوانی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج یہ ثابت کر چکی ہے کہ اگر ایران پر حملے کے لیے کسی بھی ملک کی سر زمین یا بیس کا استعمال کیا گیا تو ایران اس جگہ پر انتہائی فیصلہ کن اور سخت ترین جوابی کارروائی کرے گا۔

انہوں نے اپنے اس انتباہی بیان میں بالخصوص کویت، بحرین اور اردن کے نام لیے اور کہا کہ ان ممالک کو امریکہ کی جانب سے اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔