تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کے لیے بالائی عمر کی حد میں 3 سال کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمتوں کے لیے بالائی عمر کی حد میں 3 سال کی عمومی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کے 27 اگست 2026 کے فیصلے کی روشنی میں حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمتوں کے لیے بالائی عمر کی حد میں 3 سال کی عمومی رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس فیصلے کے تحت صوبے بھر کے نوکری کے خواہش مند امیدواروں کو عمر میں واضح ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام امیدواروں بشمول معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثا کے لیے سرکاری ملازمتوں کے حصول کی بالائی عمر کی حد 40 سال سے بڑھا کر 43 سال کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سرکاری ملازمین کے لیے جمعہ کی چھٹی ختم، نوٹیفکیشن جاری

اس اقدام سے ہزاروں ایسے امیدواروں کو دوبارہ سرکاری نوکریوں کے لیے اپلائی کرنے کا موقع ملے گا، جو عمر کی حد ختم ہونے کی وجہ سے پریشان تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایسے تمام سرکاری ملازمین، جن کی مسلسل سروس کم از کم 2 سال مکمل ہو چکی ہے اور وہ مستقل بنیادوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں، ان کے لیے بھی بالائی عمر کی حد 50 سال مقرر کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد صوبے کے نوجوانوں اور ملازمین کو یکساں اور بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔