تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

پنجاب میں نئے کاروبار کے لیے ایک کروڑ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے خواتین سرمایہ کاروں اور دستکاروں کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے 50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کی منظوری دے دی ہے، جبکہ نئے اور پہلے سے قائم کاروبار کے لیے بھی قرض کی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہاؤس میں پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کا 137واں بورڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں صوبے کے مختلف شہروں میں نئی اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ حکام کے مطابق لاہور میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لیے اراضی کی نشاندہی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

بورڈ اجلاس میں گوجرانوالہ میں جدید صنعتی پارک کے قیام کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی، جس کا مقصد صنعتی سرگرمیوں اور کاروباری مواقع کو فروغ دینا ہے۔

خواتین سرمایہ کاروں اور دستکاروں کے لیے منظور کیے گئے 50 کروڑ روپے کے بلاسود قرض پروگرام کے تحت 5 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو کاروبار شروع کرنے اور موجودہ کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

اسی طرح چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے 50 کروڑ روپے مالیت کے ریوالونگ فنڈ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

منظور شدہ اسکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے والے افراد کو ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا، جبکہ پہلے سے قائم کاروبار کو وسعت دینے کے لیے 50 لاکھ روپے تک قرض حاصل کیا جاسکے گا۔

حکومت پنجاب کے اس اقدام کو صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، خواتین کی کاروباری شمولیت اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔