تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
دنیا

امریکی جارحیت کے جواب میں دشمن کو عبرتناک اور دندان شکن سزا دیں گے، ایران

امریکی جارحیت

ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے ایرانی سرحدوں اور شہریوں پر کی جانے والی جارحیت کے جواب میں امریکہ کو انتہائی تباہ کن اور دندان شکن ردعمل دیا جائے گا۔

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے امریکی عسکری اقدامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج اپنے ملک اور شہریوں کے تحفظ کے لیے امریکی دشمن کو سخت اور عبرتناک سزا دیں گی۔

سیستان و بلوچستان اور ہرمزگان کے علاقوں پر امریکی فضائی حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی اس جارحیت کے مقابلے میں ایرانی افواج کی جانب سے انتہائی شدید اور دندان شکن جوابی کارروائی کی جائے گی۔

ایرانی ملٹری ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقار کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج جتنا زیادہ اس خطے میں شرانگیزی اور جارحیت پر ضد کرے گی، اسے اتنا ہی زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے جنوبی ایران پر شدید فضائی اور میزائل حملے، 7 افراد شہید

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے غیرت مند عوام کے حقوق پر کسی بھی صورت میں اور کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور امریکی افواج پر اتنی بھاری قیمت عائد کی جائے گی کہ انہیں اپنے کیے پر پچھتاوا ہو گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے خطے میں ناکامیوں کے بعد ایرانی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں معصوم لوگ شہید ہوئے ہیں۔

ایران نے خطے میں قائم امریکی اڈوں پر کیے گئے حالیہ جوابی حملوں کو تیز اور طاقتور قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی تنصیبات، اسلحه اور فوجی ساز و سامان کو شدید نقصان پہنچا ہے اور آئندہ بھی یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی، جب تک دشمن اپنی روش تبدیل نہیں کرتا۔