تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

راولاکوٹ سے فسادی جتھے کا شرپسند عبداللہ گرفتار، سیکیورٹی اداروں کے سامنے اہم انکشافات

فسادی جتھے

آزاد جموں و کشمیر میں فسادی جتھے کے پرتشدد اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے مزید اہم شواہد سامنے آئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے راولاکوٹ سے شرپسند عبداللہ کو گرفتار کر لیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راولاکوٹ سے فسادی جتھے کے شرپسند عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق گرفتار شرپسند کا تعلق ضلع سدھنوتی سے ہے اور اس نے ریاستی اداروں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں سے متعلق انتہائی اہم انکشافات کیئے ہیں۔

گرفتار ملزم عبداللہ نے دھرنے میں مسلح افراد کی موجودگی، عوام کو اشتعال انگیزی پر اکسانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق شرپسند کے موبائل فون سے مسلح افراد کے ہمراہ متعدد تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جن کا تکنیکی اور فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کے ضلع پلندری میں انتشاری سیاست کے خلاف عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی 

ملزم کے بیان اور موبائل فون سے ملنے والے ثبوت اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حقوق کی آڑ میں یہ فسادی جتھہ اسلحے کے زور پر آزاد جموں و کشمیر کا امن و امان تباہ کرنے کے درپے ہے۔

پرتشدد کارروائیوں کے دوران جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، وہاں عام شہریوں کو بھی قصداً نشانہ بنا کر اس کا الزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان پولیس نے واضح کیا کہ ریاست پرامن احتجاج کا پورا احترام کرتی ہے لیکن اداروں پر حملے اور شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

ریاست قانون کی عملداری اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ان عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی۔

ماہرین کے مطابق اس سے قبل بھی فسادی جتھے کے سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔ ان کارندوں کے پاس جدید اسلحے کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ بیرونی آقا اپنے مذموم مقاصد کے لیے انہیں اسلحہ اور دیگر تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔