تازہ ترین
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیںایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹپاک فوج کا قلات میں آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصلبلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرارسانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکماندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیقچین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنیتجارتی جہازوں پر حملے رکنے تک ایران سے بات چیت نہیں ہوگی، امریکی نائب صدرسعودی عرب ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی یہ ہدایات ضرور جان لیں
پاکستان

منڈی بہاءالدین میں پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد گرفتار

منڈی بہاءالدین: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق حاجی امتیاز احمد چودھری کو اینٹی کرپشن میں درج دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم این اے پر سرکاری اراضی پر قبضے اور اپنے بیٹے کی تاریخ پیدائش سرکاری ریکارڈ میں تبدیل کرنے کے الزامات ہیں۔

اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حاجی امتیاز احمد کی گرفتاری سال 2024 میں درج کیے گئے دونوں مقدمات میں عمل میں لائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد حاجی امتیاز احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں مقدمات میں ایم این اے کے خلاف الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔

حاجی امتیاز احمد کی گرفتاری کے بعد مقدمات سے متعلق قانونی کارروائی بھی آگے بڑھائی جارہی ہے۔